اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں 41 سال بعد او آئی سی کانفرنس کے انعقاد کے موقع پر اسلام آباد دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بن گیا ، کانفرنس میں 20 ممالک کے وزرائے خارجہ اور 10ملکوں کے نائب وزیر خارجہ سمیتمجموعی طور پر 70 وفود شرکت کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا غیر معمولی اجلاس اسلام آباد میں ہورہا ہے ، پاکستان کی دعوت پر 20 ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں ، 10ممالک کے نائب وزیر خارجہ سمیت 70 وفود شرکت کر رہے ہیں۔اس حوالے سے وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ 41 سال بعد پاکستان کی میزبانی میں او آئی سی کانفرنس ہو رہی ہے ، بہت سے ممالک کے اعلیٰ سطح کے وفود پاکستان کے دارالحکومت میں موجود ہیں ، او آئی سی کانفرنس ہماری بہترین اور متحرک خارجہ پالیسی کا مظہر ہے۔بتایا گیا ہے کہ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 17 ویں غیر معمولی اجلاس میں افغانستان میں انسانی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ، افغانستان کی صورت حال پر غور کے لیے اسلامی تعاون تنظیم کے تحت اجلاس میں شرکت کے لیے اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ، اہم ممالک کے افغانستان کے لیے خصوصی نمائندگان اور عالمی مالیاتی اداروں کے نمائندوں کی اسلام آباد آمد کا سلسلہ جاری ہے ، اس موقع پر اسلام آباد کو رنگا رنگ روشنیوں، مندوب ممالک کے جھنڈوں، استقبالیہ بینرز سے سجا دیا گیا ہے ، سڑکوں اور راستوں کو رنگا رنگ روشنیوں سے سجایا گیا ہے ، او آئی سی کے متعدد مندوبین کا ریڈکارپٹ استقبال کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کے تحت اجلاس کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں ، شہریوں کو ٹریفک کے رش سے بچانے اور مندوبین کی محفوظ نقل و حمل کو یقینی بنانے کے لیے وفاقی حکومت نے ہفتہ اور پیر (18 اور 20 دسمبر) کو شہر میں مقامی تعطیل کا اعلان کیا۔
اومیکرون وائرس 19 ممالک تک پھیل گیا
وہ وقت جب پاکستانی ہیکر نے بھارت پر ’دھاوا‘ بول دیا، تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا
ہولوے میں زبردست آگ: فائر فائٹرز نے ریستوراں اور فلیٹوں میں آگ سے نمٹا، پانچ ہسپتال میں داخل
طوفان کونال نے افراتفری کو جنم دیا: کنگس کراس سینٹ پینکراس کو وسیع پیمانے پر رکاوٹ کے درمیان خالی کر دیا گیا