191

اس خوبصورت اُلو کو گردن گھماتا دیکھ کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

سوشل میڈیا کے کئی پلیٹ فارمز پر ایک ایسے خوبصورت اُلو کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس کو دیکھ کر صارفین حیران ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے سر کو انتہائی درجے تک گھمانے والے اُلو کی ویڈیو نے انٹرنیٹ صارفین کو چونکا کر رکھ دیا ہے۔

اس ویڈیو کو ٹوئٹر پر امیزنگ نیچر کی جانب سے شیئر کیا گیا ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے تیزی سے وائرل ہو گئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پیلی آنکھوں والا خوبصورت سفید برفانی اُلو کیمرے کے سامنے اپنی صلاحیت کا بھرپور استعمال کر رہا ہے۔

صارفین بھی یہ دیکھ کر حیران ہیں کہ کیسے یہ اُلو پوری گردن باآسانی گھما رہا ہے۔

تاہم جانوروں کے ماہر کا کہنا ہے کہ ہر اُلو میں 270 ڈگری تک اپنے سر کو گھمانے کی خاص صلاحیت ہوتی ہے، ان کی گردن سے لے کر سر تک ایک خاص ہڈی ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہ اپنی گردن کو اس درجے تک موڑنے کے قابل ہوتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں