170

برطانیہ کی جانب سےہندوستانیوں کیلئے 2400 ینگ پروفیشنلز ویزا اسکیم کی پیشکش، یہ ہےاہلیت اوردرخواست دینےکاطریق

انڈیا ینگ پروفیشنلز ویزا اسکیم میں منتخب امیدواروں کو 24 ماہ (دو سال) تک برطانیہ میں رہنے اور کام کرنے کی اجازت ہوگی۔ وہ کسی بھی وقت ملک سے باہر نکلنے اور داخل ہونے کے قابل ہوں گے جب تک کہ ان کا ویزا درست ہوگا۔

برطانوی حکومت نے اعلان کیا کہ اس ماہ کے آخر میں کھلنے والے پہلے بیلٹ میں یوکے-انڈیا ینگ پروفیشنل اسکیم (UK-India Young Professional Scheme) کے تحت اہل ہندوستانیوں کو 2,400 ویزا دستیاب کرائے جائیں گے۔ پچھلے مہینے شروع کی گئی یہ اسکیم 18 سے 30 سال کی عمر کے ہندوستانی شہریوں کو دو سال تک برطانیہ میں رہنے اور کام کرنے کی اجازت دیتی ہے۔

حکومت نے ینگ پروفیشنلز ویزا اسکیم کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں، یہ رواں بیلٹ کے تحت 28 فروری سے شروع ہوگا۔ درخواست دینے کی آخری تاریخ 2 مارچ دوپہر 2:29 بجے (آئی ایس ٹی) ہے۔ نئی دہلی میں برطانوی ہائی کمیشن نے نئی اسکیم کے لیے اہلیت اور دیگر تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ہندوستان کے 18 تا 30 سال کی عمر کے سب سے ذہین نوجوانوں کے لیے برطانیہ کا یادگار تجربہ کرنے کا ایک بہترین موقع ہے۔

سرکاری ویب سائٹ پر شیئر کیے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر آپ بیلٹ میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو آپ کو درخواست دینے کی دعوت میں دی گئی آخری تاریخ تک اپنے ویزا کے لیے اپلائی کرسکتے ہیں۔ یہ عام طور پر آپ کو دعوت نامہ ملنے کے 30 دن بعد ہوتا ہے۔ کسی کو اپنے ویزا کے لیے درخواست دینے کے چھ ماہ کے اندر برطانیہ کا سفر کرنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں