دنیامیں موجود 5 دلچسپ اورعجیب مقامات

دنیامیں بہت سی ایسی چیزیں اورمقامات ہیں جن سےہم ابھی تک انجان ہیں لیکن بہت سے دلچسپ اورعجیب مقامات تلاش کئے جاچکےہیں جن کودیکھ کرانسانی عقل تسلیم ہی نہیں کر پاتی کہ کیا ان کا وجودحقیقت میں ہے۔ ایسے ہی کچھ مقامات کے بارے میں ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں جن سے شایدہی کچھ لوگ واقف ہوسکتے ہیں۔ ان مقامات کو دیکھتے ہی مجھ جیسے بہت سے لوگ ان جگہوں پرجانے کی خواہش کر یں گے۔

مردہ سمندر”Dead Sea”:۔

آپ کوتیرنا نہیں آتا،تو کوئی مسئلہ نہیں، ایسا سمندرجس میں بِنا تیرے بھی کوئی شخص ڈوب نہیں سکتا۔۔!! کیا ایسا سچ ہے تو یہ بالکل حقیقت ہےکہ مردہ سمندر (Dead Sea) کےنام سےمشہورجھیل جوکہ آپ کوتیرنےمیں مددکریں گی،جھیل میں نمکیات اور دیگرمعدنیات کی وجہ سےیہ آپ کو بغیرڈوبے اوربغیرکسی مزاحمت کے تیرنےمیں مددکرسکتی ہے۔

یہ جھیل سمندرکےمقابلےمیں 10 گنازیادہ نمکین ہے، نمک کی پانی میں ڈینسٹی 1.24 کلوگرام فی لیٹرہے۔ جوکہ پانی میں تیرنے کی اہم وجہ ہے۔ لیکن اس جھیل میں موجود نمکیات جانوروں، پودوں اورماحول کیلئے ناگوارہے،کیونکہ نمکیات کی حدسےزیادہ زیادتی زندہ رہنے والے جانداروں کیلئے موت کاباعث بنتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ مردہ سمندر یعنی (Dead Sea) کےنام سےمشہورہے۔ مردہ سمندرہزاروںسالوں سے سیاہوں کواپنی طرف کھینچ رہاہے۔

مقام:اسرائیل ، اردن ، مغربی کنارہ

بلیوں کاجزیرہ”Cats Island”:۔

آپ یہ جان کرحیران ہونگےکہ دنیامیں کوئی جگہ ایسی بھی ہے جہاں انسانوں سے زیادہ بلیاں رہتی ہیں،جی ہاں ایک جزیرہ آوشما”Aoshima”جوکہ بلیوں کے جزیرےکےنام سےمشہورہے اوریہ جاپان میں واقع ہے۔ یہاں محض 100 لوگ جبکہ ہزاروں بلیاں رہتی ہیں۔ یہاں کےرہنےوالےلوگ بلیوں کوپسندکرتے ہیں۔ یہاں بلیوں اورانسانوں کاتناسب 10:1 ہے۔

بلیوں کوماہی گیروں کی کشتیوں پرسے چوہوں کوبھگانے کیلئے لایاگیاتھا، پھروہ اس جزیرے پرہی رہ گئی۔ اوراسطرح غیرمعمولی حدتک ان کی تعدادمیں اضافہ ہوتا گیا یہاں تک کہ یہ جزیرہ بلیوں سےبھرگیا۔ 2018ء کےاعدادوشمارکےمطابق یہاں انسانوں کی آبادی 13 سےبھی کم رہ گئی ہے، جن میں اوسطاً 75 سال سےبڑےلوگ ہیں۔ یہ جزیرہ سیاہوں کواپنی طرف کھینچتاہے، سیاہ یہاں آتے ہیں اوربلیوں کوکھاناکھلاتےہیں۔

مقام:جاپان

پانی میں موجودپارک”Underwater Park”:۔

جنوب مشرقی آسڑیامیں ٹرا گواس”Tragoess”گاؤں کےقریب واقع ایک خوبصورت سبزرنگ کی جھیل موجودہے۔ یہ جھیل پہاڑوں اورجنگلوں سے گھیری ہوئی ہے جوکہ اس کی خوبصورتی کومزیدبڑھاتے ہیں۔ صرف یہی ایک وجہ نہیں ہے کہ اسے دلچسپ جگہوں کی فہرست میں شامل کیاگیاہے، بلکہ اس کی ایک بہت بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ گرمی کےموسم میں قدرتی رجحان کی وجہ سے پہاڑوں کی چوٹیوں پرموجودبرف پگھل جاتی ہے اورتازہ پانی وادی میں سیلاب کی صورت میں آتاہے، جسکی وجہ سے وادی میں موجودایک پارک جھیل کی صورت اختیارکرلیتاہے۔

مارچ کےمہینےمیں برف پگھلنےکی وجہ سے جوپانی وادی میں آتاہے وہ صرف چھوٹے درخت اورچلنے کے راستوں کوپانی سے بھردیتاہے۔جبکہ جون تک بہت زیادہ برف پگھلنے کی وجہ سےبڑےدرخت اور پل وغیرہ بھی پانی میں ڈوب جاتے ہیں اورجھیل کی گہرائی 12 میڑتک پہنچ جاتی ہے، جوکہ ایک نہایت پرکشش منظرپیش کرتی ہے۔ جولائی کےآخرمیں جھیل کاپانی کم ہوناشروع ہوجاتاہے۔ اس طرح یہ سلسلہ ہرسال جاری رہتاہے۔ بہت سے سیاح یہاں آتے ہیں اورپانی میں موجودپارک میں مختلف قسم کی سرگرمیاں کرتےنظرآتے ہیں اوراگرآپ بھی اس خوبصورت جگہ کادورہ کرناچاہتے ہیں توجون کامہینہ بہترین رہے گا۔

مقام:آسٹریا

پانچ رنگوں والادریا:”Rainbow River”:۔

“Cano Cristales” کے نام سے مشہوردریاجوکہ کولمبیامیں میٹاکے ایک خطے”Serrania de la Macarena”میں واقع ہے۔ اسے پانچ رنگوں کے پانی والے دریااورمائع قوسِ قزاح کے نام سے بھی جاناجاتاہے۔ گرمی کےموسم میں اس دریاکارنگ لال ہوجاتاہے، جسکی وجہ ایک منفردقسم کاپوداہے جوکہ گرمیوں کہ موسم میں دریاکی سطح پرتیرتے ہیں۔ اسےزمین پرموجودسب سےخوبصورت دریابھی کہاجاتاہے۔ چھوٹی چھوٹی آبشاروں اورپتھریلےراستوں پرمشتمل یہ دریا 100 کلومیٹرطویل ہے۔ یہ علاقہ بہت عرصے تک خانہ جنگی کی زدمیں رہاتھا، جسکی وجہ سےکوئی بھی یہاں آنےسےگھبراتاتھا۔ بالآخرحکومت اورباغیوں کےدرمیان معاہدےکےایک سال بعدیعنی 2017ء میں اسےعام لوگوں کیلئے کھول دیاگیا۔ امن قائم ہونےکےبعدملکی اورغیرملکی افرادیہاں سیاحت کےلیےآنےلگے،جس سےاس کی رونقیں بحال ہوگئی اورمقامی افرادکوسیاحت کی وجہ سےفائدہ بھی پہنچا۔

مقام:کولمبیا

دلچسپ تالاب:”Interesting Pools”:۔

چھوٹےتالابوں کاگروپ جو کہ کیلشیم کاربونیٹ کے ذخائر کی وجہ سے وجود میں آتے ہیں۔ دیکھنے میں یہ ٹھنڈے پانی کے تالاب لگتے ہیں۔ لیکن حقیقت میں یہ گرم پانی کےتالاب ہیں۔ یہ کاٹن کیسل”Cotton Castle”کےنام سےبھی مشہورہیں۔ یہ ترکی میں ڈینیزیلی”Denizli”کےقریب ایک قدرتی مقام ہے۔ ملکی اورغیرملکی لوگ یہاں سیاحت کی غرض سےآتےہیں اوربہت زیادہ لطف اندوزہوتے ہیں۔ وہ ان تالابوں میں آرام کرتےہیں اورخوب مزےکرتےہیں۔

مقام:ترکی

یہ سب مقامات ہماری زمین پرموجودہیں لیکن تعجب کی بات ہے کہ ہم ہی ان مقامات سےناواقف ہیں اوریقیناابھی بھی خدا کی ایسی بہت سی تخلیقات ہوں گی جن سےہم ابھی تک انجان ہیں۔ لیکن انسان کاتجسس اُسےآرام سےنہیں بیٹھنےدے گااورمزیدبہت سےرازوں کوفا ش کرنےمیں مددکرےگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں