205

پاکستانی نژاد برطانوی نوجوان زیدان اقبال نے تاریخ رقم کردی

لندن تاریخ میں پہلی بار انگلش پریمئیر لیگ میں پاکستانی نژاد برطانوی فٹ بالر زیدان اقبال سینئر لیول پر مانچسٹر یونائیٹڈ کے لیے کھیلیں گے۔ سکائی سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق زیدان اقبال 18 سالہ مڈفیلڈر زیدان اقبال مانچسٹر کے ویلے رینج سے ہیں۔ ان کے والد پاکستانی اور والدہ عراقی ہیں۔ مانچسٹر میں پیدا ہونے والے زیدان اقبال نے یونائیٹڈ کے ساتھ ایک دہائی سے زیادہ کا وقت گزارا ہے۔انہوں نے فٹ بال کھیلنے کا آغاز کم عمری سے کیا تھا۔

سینئر لیول پر کھیلنے سے قبل زیدان اقبال نے یونائیٹڈ کی انڈر 18 اور انڈر 23 ٹیموں کی نمائندگی کی ہے۔ زیدان اقبال نے اپنا پہلا پیشہ ورانہ معاہدہ اپریل میں کیا تھا۔ مانچسٹر یونائیٹڈ میں دو نئے کھلاڑی چارلی اور زیدان شامل ہوئے ہیں۔ زیدان اقبال نےاپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ’مانچسٹر یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنا ایک ناقابل یقین اعزاز ہے۔ یہ میرے خاندان، دوستوں اور کوچز کے بغیر ممکن نہیں تھا‘۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں