اسلام آباد(ویب ڈیسک) کورونا وائرس کے سبب وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر آئی10 ون اور فور کو سیل کر دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کے مطابق مذکورہ علاقوں کو کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث سیل کیا گیا اور رینجرز اورپولیس کی نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے۔ڈی سی اسلام آباد کے مطابق سیکٹر آئی ٹین کو 28 کیسز سامنے آنے پر سیل کیا گیا ہے۔ مذکورہ علاقوں میں لوگوں کے گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی لگا دی گئی ہے اور تمام رہائشیوں کا مکمل چیک اپ کیا جائے گا۔
سیکٹرز سے باہر جانے پر پابندی لگا دی گئی ہے اور داخل ہونے سے پہلے تمام کوائف چیک کیے جائیں گے۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھارہ کہو اور شہزاد ٹاؤن کے علاقے بھی کورونا وائرس کے باعث سیل کیے گئے تھے۔