123

انتہائی افسوسناک خبر، طیارہ گر کر تباہ، سوار تمام افراد چل بس

انتہائی افسوسناک خبر ، طیارہ گر کر تباہ ، سوار تمام افراد چل بسے ۔۔ پیراگوئے میں ایک انجن والا مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہونے سے پائلٹ سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پیراگوئےکے شمال مغربی علاقے میں ایک انجن والا طیارہ پرواز بھرتے ہی ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا۔ زمین پر گرتے ہی طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی۔فائر بریگیڈ کے عملے نے ایک گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ طیارے کے ملبے سے تین لاشیں نکالی گئی ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔

مکمل تفصیلات سامنے آگئیں ریسکیو ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں 2 امریکی شہری ہیں تاہم ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی جب کہ ایک خاتون کی شناخت کا عمل ابھی جاری ہے۔ایوی ایشن کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ جہاز کی ملکیت اور منزل سے متعلق ابھی معلومات جمع کی جارہی ہیں۔ حادثے کی وجہ کا تاحال تعین نہیں کیا جا سکا ہے تاہم ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں