184

ایریزونا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے دس لاکھ سے زیادہ سکوں کا اہرام بنا لیا

ایریزونا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے 1,030,315 پینی کے سکوں سے ایک اہرام بنا کر نیا عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔ اِس شخص کو یہ اہرام بنانے میں تین سال لگے ہیں۔ 
کوری نیلسن کو یوٹیوب پر پینی بلڈنگ فول (Penny Building Fool) کے نام سے جانا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے حکام  اس ہفتے فونکس میں 44.6 انچ کے اس اہرام کا معائنہ کریں گے۔

اس اہرام نے لیتھوینیا میں بنائے گئے پرانے اہرام کا ریکارڈ توڑ دیا ہے، جسے ایک شخص نے تقریباً ایک ملین سکوں سے بنایا تھا۔
کوری نے بتایا کہ اس اہرام کو بنانے میں پورے 3 سال لگے ہیں اور اس کا وزن 6360 پاؤنڈ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ اہرام 11 پینی کے 96665 انباروں پر مشتمل ہے۔ اس اہرام کی بنیاد میں 65 انبار لمبائی میں اور 65 انبار چوڑائی میں رکھے گئے ہیں۔
اس اہرام کی تیاری میں نہ ہی گوند اور نہ ہی اسی طرح کی کوئی چیز شامل کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں