لندن (ویب ڈیسک) برطانیہ میں شہری کو سگریٹ پینے کے بعد ٹکڑا سڑک پر پھینکنا مہنگا پڑ گیا، پاکستانی ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ کر دیا گیا ۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق گلوسسٹرشائر میں شہری الیکس ڈیوس کوسڑک پر کچرا پھینکنے پر مقامی کونسل کے حکام نے پاکستانی ڈیڑھ لاکھ روپے کے مساوی جرمانہ کردیا۔
عدالت کی جانب سے جرمانے کی ادائیگی کے نوٹس کے باوجود الیکس ڈیوس نے رقم ادا نہیں کی جس کے بعد ان پرمزید 250 پاؤنڈ جرمانہ اور دیگر سرچارج عائد کردئیے گئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اب سڑک پر سگریٹ کا فلٹر پھینکنے والے شہری کو 558 پاؤنڈ جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ برطانیہ میں سڑک یا گلیوں میں کچرا پھینکنے پر جرمانے کا ایک مخصوص چالان ٹکٹ جاری کیا جاتا ہے جس کی رقم پہلے سے طے شدہ ہوتی ہے۔