415

بوریت سے تنگ آکر تاش کھیلنے والے آدمی کی وجہ سے دو درجن لوگ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) ہمیں اچھا لگے یا برا، لیکن کورونا وائرس سے بچنے کے لیے سماجی میل جول میں احتیاط اور لاک ڈاﺅن سے متعلق کی جانے والی حکومتی ہدایات پر عمل کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ بصورت دیگر آپ اس موذی وائرس سے نہیں بچ سکتے۔ اب اس بھارتی نوجوان ہی کودیکھ لیں جس نے بوریت بھگانے کے لیے تاش کھیلی اور اپنے ساتھ دیگر دو درجن سے زائد نوجوانوں کو بھی لے ڈوبا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے شہر وجیاوادا میں پیش آیا، جہاں لاک ڈاﺅن کی وجہ سے بوریت کا شکار ہونے والے نوجوان نے دیگر دوستوں ہمسایہ نوجوانوں کو ساتھ لیا اور تاش کھیلنی شروع کر دی۔

کرشنا ڈسٹرکٹ کلیکٹر محمد امتیاز نے بتایا ہے کہ ان لوگوں میں سے کسی ایک کو کورونا وائرس لاحق تھا، اس سے دیگر لوگوں میں بھی پھیل گیا اور اب تک تاش کھیلنے والے 24لوگوں میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ کارمیکا نگر میں بھی پیش آیا جہاں ایک ٹرک ڈرائیور وائرس کا شکار تھا۔ اس نے احتیاط نہیں کی اور لوگوں سے ملتا رہا اور 15لوگوں میں وائرس منتقل کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں