117

بھارتی چیف آف ڈیفنس جنرل بپن راوت اہلیہ سمیت ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی ہیلی کاپٹر تباہ ، بھارتی چیف آف ڈیفنس جنرل بپن راوت حادثے میں ہلاک ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج  کے پہلے چیف آف ڈیفنس جنرل بپن راوت کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کا ملٹری ہیلی کاپٹر ریاست تامل ناڈو میں کونور کے قریب گر کر تباہ ہوا، حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر  میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت، ان کی اہلیہ مدھولکا راوت اور  عملے کے افراد سوار تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقامی حکام کا کہنا ہےکہ حادثے کے نتیجے میں اب تک 11 لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔ ذرائع کے مطابق حادثے میں بچ جانے والے 3 لوگوں میں جنرل بپن راوت بھی تھے جنہیں شدید زخمی حالت میں ہسپتال     منتقل کیا گیا تھا تاہم اب سے چند لمحے قبل بھارتی جنرل کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں