164

خاتون کے پیر میں کیل چبھنے کا ہرجانہ ایک ارب 40 کروڑ روپے۔۔۔خبر پڑھ کر بھی حیران و پریشان رہ جائیں گے

اٹلی کی ایک عدالت نے امریکی خاتونکی شکایت پر شاپنگ مال انتظامیہ کو اسےایک ارب 40 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق امریکہ سے تعلق رکھنے والی اپریل جونز نامی ایک خاتون جسے والمارٹ اسٹور میں خریداری کے دوران پیر میں زنگ آلود کیل چبھ گئی تھی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اپریل جونز جون 2015 میں فلورنس کے ایک ولمارٹ اسٹور کے مرکزی دروازے کے پاس کھڑی خریداری کر رہی تھی اس کا ایک پاؤں زنگ آلود کیل پر آگیا۔چوٹ لگنے کی وجہ سے اس کے پیر شدید انفیکشن ہوا جس کے لیے متعدد سرجریوں کی ضرورت تھی، علاج کے آغاز میں صرف اس کے پیر کو کٹوانے کی ضرورت تھی لیکن انفیکشن مزید پھیلنے سے اس کی ٹانگ کاٹناپڑی۔اس درد بھرے واقعے نے اپریل کی زندگی کو بدترین بنا دیا تھا کیونکہ اس نے اپنی زندگی کے چھ سال وہیل چیئر پر معذوری کی حالت میں گزارے۔اس واقعے نے اپریل کی زندگی کو بدتر بنا دیا کیونکہ اس نے پچھلے چھ سال وہیل چیئر پر گزارے ہیں۔عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران اپریل کے وکیل نے دلائل پیش کیے اور استدعا کی کہ میری مؤکلہ کو اس کا ہرجانہ ادا کیا جائے، وکیل نے کہا کہ وہ اس رقم کا استعمال ایک نئی مصنوعی ٹانگ خریدنے اور اپنے گھر کو زیادہ وہیل چیئر کے لیے سازگار بنانے کے لیے کریں گی۔دلائل سننے کے بعد عدالت نے والمارٹ اسٹور انتطامیہ کو 10 ملین ڈالر (ایک ارب 40 کروڑ روپے) ہرجانہ ادا کرنے کاحکم دے دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں