لاہور(ویب ڈیسک) کورونا وائرس کے پیش نظر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کا کورونا ٹیسٹ اور 14 دن کا قرنطینہ لازمی قرار دیا گیا ہے لیکن ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ملتان ائیر پورٹ پر کورونا ایس او پیز کو نظر انداز کرتے ہوئے لاہور روانہ ہو گئے۔
جیونیوز کے مطابق ملتان ائیرپورٹ پر گزشتہ روز دبئی سے پرواز آئی جس میں 145 مسافر سوار تھے ، تمام باقی مسافروں کو قرنطینہ کردیا گیا لیکن اس پرواز میں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری بھی ملتان پہنچنے لیکن وہ کورونا ٹیسٹ کروائے بغیر لاہور روانہ ہو گئے، ڈپٹی سپیکر کے ہمراہ 2 قریبی رشتے دار بھی ان کے ساتھ لاہور روانہ ہو گئے۔ڈپٹی سپیکر نے ہوم ڈیپارٹمنٹ سے متعلقہ انتظامیہ کو فون کروایا جس کے بعد انہیں لاہور جانے کی اجازت دیدی گئی اور اپنے ساتھیوں کو بھی ہمراہ لے کر ملتان سے لاہور کیلئے روانہ ہوگئے ۔
اے ڈی سی قمر زمان کے مطابق ڈپٹی سپیکر کو نجی ہوٹل میں قرنطینہ کرنے کی پیش کش کی گئی لیکن انہوں نے انکار کر دیا اور محکمہ داخلہ کی ہدایت پر انہیں لاہور جانے کی اجازت دی گئی، دوست مزاری لاہور میں قرنطینہ پوراکریں گے جب کہ دیگر مسافروں کو قرنطینہ سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔
اس پر الطاف چودھری نے لکھا کہ “یعنی حکومتی اشرافیہ جو مرضی کرتے پھرے گھر گیے ہیں تو جہاں جہاں سے گزریں گے، جائیں گے جس کو ملیں گے اگر ان کی وجہ سے کوںی بیمار ہوا تو ان کا ذمہ دار اعجاز شاہ ہے