دنیا کا سب سے عمر رسیدہ کچھوا 190 برس کا ہو گیا

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دنیا کا سب سے معمر کچھوا جوناتھن 1832 میں پیدا ہوا، جو کہ 39 امریکی صدور، دو عالمی جنگیں کا دور دیکھ چکا ہے، جبکہ اس کی دوسری صدی مکمل ہونے میں 10 سال باقی ہیں۔

https://twitter.com/sincerity_pics/status/1516801712488517640/photo/1?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1516801712488517640%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.bolnews.com%2Furdu%2Flatest%2F2022%2F04%2F355935%2F

اس خاص نسل کے کچھوے زیادہ سے زیادہ 150 سال تک زندہ رہ سکتے ہیں لیکن اس کچھوے نے زندہ رہنے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے جس کی بدولت یہ نایاب کچھوا گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی سب سے لمبی عمر پانے والے کچھوے کا اعزاز حاصل کر چکا ہے۔

جوناتھن کو تقریباً 50 سال کی عمر میں تین دیگر کچھووں سمیت 1882 میں بحر ہند کے سیشیلز سے سینٹ ہیلینا لایا گیا تھا۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ بڑھاپے کی وجہ سے جوناتھن کی دونوں آنکھوں میں موتیا آگیا ہے جبکہ وہ سونگھنے کی حس بھی کھوچکا ہے۔
یاد رہے کپ اس سے قبل سب سے لمبی عمر پانے والے کچھوے ٹوئی مالیا کی عمر 188 برس تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں