2010 سے 2012 تک سری لنکا میں رہنے کا تجربہ انتہائی خوبصورت رہا۔ تعلیم کے زیور سے آراستہ اس غریب ملک کے سوشل انڈیکیٹر کو ترقیاتی ممالک سے موازنہ کیا جا سکتا ہے۔ یہ ملک اب پاکستان ، افغانستان، انڈیا، نیپال وغیرہ سے اپنا موازنہ نہیں کرتا۔ اسکی وجہ تعلیم ہے۔
اس غریب ملک میں تعلیم نے غربت کو پوشیدہ کر دیا ہے۔ ٹیکسی ڈرائیور، گھر میں کام کرنے والی عورتیں، مالی، چوکیدار غرض کہ تمام لوگ تعلیم یافتہ ہیں اور انگریزی زبان بہت اچھی بولتے ہیں۔
اپنے پاکستانیوں کو سری لنکا کے بارے میں کچھ باتیں بتاتی چلوں۔
1- چھوٹا مگر خوبصورت ملک: چھوٹا سا ملک جوکہ بلوچستان کے دو اضلاع کے برابر ہے جسکا رقبہ تقریباً 69000 اسکوئیر کلومیٹر ہے۔ مگر اسنے دنیا بھر سے تمام ممالک کے سیاحوں کو اپنی طرف راغب کیا ہے۔ٹریفک کی روانی تنگ سڑکوں پر انتہائی نفاست سے جاری رہتی ہے۔
2- ہوٹل اور ریزوٹس اور خوبصورت سسٹم سے لوگوں کے لیے آسانیاں اور آسائیشیں موجود ہیں۔ آپ رقم خرچ کریں اور لطف اندوز ہوں۔ بچے، بوڑھے اور جوان سب کہ لیے کچھ نہ کچھ ہر جگہ موجود ہے۔
3- کینڈی: کینڈی کو سیاحوں کے لیے بہت پر کشش جگہ بنایا گیا ہے۔ مختلف تقریبات اور ثقافتی پروگرام بنا کر سیاحوں کو لُبھایا جاتا ہے۔ ملک کہ لیے ڈالرز بھی کمائے جاتے ہیں۔ چھوٹی چھوٹی چیزوں کو خوبصورت طریقے سے پیش کیا جاتا ہے۔
4- مذہبی ہم آہنگی: چرچ اور مسجد کی دیواریں آپس میں ملی ہوئی ہیں اور لوگ مذہبی آزادی کے ساتھ اپنی رسومات اور عبادات ادا کرتے ہیں۔
lyceum سکول سے صبح کہ وقت بدھا کا پیغام ، مسیح کا پیغام اور تلاوت قرآن پاک ہوتی تھی۔ جس سے ینتہائی سکون ملتا تھا کہ سب آزاد ہیں اور ایک دوسرے سے محبت اور رواداری سے پیش آتے ہیں۔
5- ہاتھیوں کا شہر پنولا: یہاں ہاتھیوں کو جھنڈ کی صورت میں لا کر سیاحوں کو محضوظ کیا جاتا ہے۔ اور لوگ سینکڑوں کی تعداد میں ہاتھیوں کو دیکھنے آتے اور خوب لطف اندوز ہوتے ہیں۔
6- نووارہ الیہ: یہ ایک انتہائی خوبصورت شہر ہے جہاں چائے کے باغات ہیں۔ یہاں آنے کے بعد دل واپسی جانے کو نہیں چاہتا۔ چائے کے باغات میں عورتیں ہی عورتیں کام کرتی نظر آتی ہیں، انتہائی خوبصورت ماحول مگر چھوٹے قد کی خواتین کو دیکھ کر افسوس ہوا، پتہ چلا کہ یہ انڈیا سے لائے گئے لوگ ہیں، چھوٹے قد کے تاکہ انکے بچے بھی چھوٹے رہیں اور چائے کے باغات میں چھوٹے قد کی وجہ سے اچھا کام کر سکیں۔
پتہ چلا کہ حکومت اسکی روک تھام کے لیے ایسے غذائی اقدامات کر رہی ہے کہ ائندہ آنے والی نسلیں چھوٹے قد کی نا ہوں۔
7- کولمبو کے سکول: OSC سکول جانے کا اتفاق ہوا پتہ چلا کہ 45 ممالک کے بچے اس سکول میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ انتہائی خوبصورت وسیع و عریض سکول معیاری تعلیم کہ ساتھ سری لنکا کی پہچان ہے۔
8- بوٹینکل گارڈن: غرض کہ تعلیم نے اس چھوٹے سے ملک کو سیاحوں کے لیے انتہائی پسندیدہ بنایا ہے، کئی ایسے ممالک جن میں پاکستان بھی شامل ہے اپنی تعلیمی استعداد کو بڑھا کر سیاحت اور مزہبی رواداری کو بڑھا سکتے ہیں اور سب امن اور خوشی سے زندغی گزار سکتے ہیں۔