256

صبح سویرے ڈالر سستا ہو گیا

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں مہنگائی کے طوفان نے عوام کو پریشانی کے عالم میں مبتلا کر رکھاہے تاہم آج صبح کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی واقع ہوئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 11 پیسے کی معمولی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 156 روپے 96 پیسے سے کم ہو کر 156 روپے 85 پیسے پر آ گیاہے ۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے یا کم ہونے سے پاکستان کے قرضوں میں بھی ردو بدل آتاہے ۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز میں معمولی اضافہ بھی دیکھنے میں آیاہے ، 100 انڈیکس 99 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 35 ہزار 95 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں