67

لندن:کم آمدنی والوں کیلئے بری خبر،شرح سود میں اضافہ

لندن بینک آف انگلینڈ نے شرح سود میں اضافہ کردیا ۔ شرح سود 5 فیصد سے بڑھا کر 5.25 فیصد کر دی  گئی ہے۔ 9 رکنی کمیٹی میں سے 6 ارکان نے شرح سود میں اضافے کے حق میں ووٹ دیا۔ 2 ارکان 5.5 فیصد تک اضافہ چاہتے تھے جبکہ  ایک رکن 5 فیصد تک کٹوتی چاہتا تھا۔

بینک آف انگلینڈ کا کہنا ہے 2023 کی آخری سہ ماہی میں افراط زر 5 فیصد سے نیچے آنے کی توقع ہے۔برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق لاکھوں برطانوی بلوں کی ادائیگی کیلئے کریڈٹ کارڈز اور قرض استعمال کر رہے ہیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ شرح سود میں مسلسل اضافہ کم آمدنی والے گھرانوں کو متاثر کرتا ہے۔

آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کے ہمشکل کی ویڈیوز وائرل

ماہرین معیشت کے مطابق اس طرح سے کم آمدنی والی لوگ متاثر ہوں گے اوران کی قوت خرید پر فرق پڑے گا۔ اعداد وشمار کے مطابق یہ اضافہ گزشتہ پندرہ برسوں میں بلند ترین ہے۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں