215

مفرور ملزم نے فیس بک پر مطلوب اشتہار کے 29 ہزار لائکس ہونے پر گرفتاری دے دی

پچھلے ماہ امریکی ریاست کنیکٹیکٹ میں ٹورنگٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ  اور ایک مفرور ملزم کے درمیان  ایک دلچسپ معاہدہ ہوا۔ مفرور ملزم   نے پولیس  سے معاہدہ  کیا کہ  اگر فیس بک پر اس کے مطلوب اشتہار اشتہار کی پوسٹ کو 15 ہزار لائکس ملے تو  وہ گرفتاری دے گا۔مطلوب اشتہار کی پوسٹ کو ذرا دیر سے ہی سہی لیکن 15ہزار لائک مل گئے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ملزم نے گرفتاری بھی دے دی۔
29 سالہ جوز سمز 7 بار عدالت میں پیش ہونے پر ناکام ہوا۔ پچھلے ماہ ٹورنگٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ نے جب جوز کے مطلوب اشتہار کو فیس بک پر شیئر کیا تو  جوز نے اس پوسٹ پر خود کمنٹ کیا کہ اگر اس پوسٹ کو 20 ہزار لائکس ملے تو وہ گرفتاری دے گا۔ ٹورنگٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ کو یہ غیر معمولی پیش کش دلچسپ لگی۔ ٹورنگٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ نے جوز کو کہا کہ  یہ بہت زیادہ ہیں، اسے کم کر کے 10 ہزار لائکس کرے۔

بتدریج دونوں کے بیچ 15 ہزار  لائکس پر معاہدہ  ہوگیا۔پولیس نے مطلوب اشتہار کی پوسٹ کو شیئر کرنا شروع کیا، میڈیا میں خبر آئی تو یہ پوسٹ وائرل ہوگئی۔وائرل ہونے پر پوسٹ کے چند دنوں میں ہی 15 ہزار  لائکس ہوگئے لیکن جوز نے گرفتاری نہیں دی۔ تاہم 19 جون کو ، معاہدے کے ایک ماہ بعد،  جوز نے  انفیلڈپولیس ڈیپارٹمنٹ کو فون کیا کہ  آج کر اسے گرفتار کرلیں۔جوز نے بڑے آرام سے پولیس گرفتاری دی۔
جوز سمز کی ضمانت کے لیے رقم 30500 ڈالر رکھی گئی ہے۔ اسے جلد ہی جج کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں