245

مونوی ٹاؤن، امریکا کا سب سے چھوٹا ٹاؤن جہاں صرف ایک خاتون رہتی ہیں

مونووی ٹاؤن نبراسکا میں واقع ہے۔ یہ امریکا کا سب سے چھوٹا ٹاؤن ہے۔2010ء کی مردم شماری کے مطابق  اس ٹاؤں کی آبادی صرف ایک خاتون پر مشتمل ہے۔اتنی کم آبادی کے ساتھ یہ امریکا کی واحد میونسپلٹی ہے۔یہاں رہائش پذیر خاتون کا نام ایلسی ایلر ہے۔ ان کی عمر 84 سال ہے۔ وہ اس ٹاؤن کی میئر، کلرک، لائبریرین اور بار کی مالک ہیں۔

وہ خود کو ہی ٹیکس ادا کرتی ہیں ،  وہ خود کے لیے شراب کا لائسنس جاری کرتی ہیں اور میونسپل کے الیکشن میں خود کو ہی ووٹ دیتی ہیں۔
یہ ٹاؤن 1902 میں قائم کیا گیا تھا۔ 1930 کی دہائی میں اس کی آبادی سب سے زیادہ یعنی 150 نفوس پر مشتمل تھی۔دوسرے چھوٹے ٹاؤنز کی طرح یہاں کے نوجوان بھی بہتر مستقبل کی تلاش میں بڑے شہروں میں منتقل ہو گئے۔2000ء ،میں اس ٹاؤن کی آبادی ایلسی ایلر اور اُن کے شوہر روڈی پر ہی مشتمل تھی۔ روڈی کی وفات کے بعد ایلسی  اب اس ٹاؤن میں اکیلی رہتی ہیں اور یہاں کی کرتا دھرتا ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں