نئی ڈیپ فیک ٹیکنالوجی ایک تصویراورآڈیو فائل کو ویڈیو پورٹریٹ میں تبدیل کر سکتی ہے

لندن کے امپیریل کالج اور برطانیہ میں سام سنگ کے ریسرچ سنٹر  کے مطابق   ایک نئی ڈیپ فیک ٹیکنالوجی سے صرف ایک تصویر  اور آڈیو فائل کو گانا گاتی ہوئے ویڈیو پورٹریٹ  میں بدلا جا سکتا ہے۔پچھلے ڈیپ فیک پروگرام  کی طرح محققین نے مشین لرننگ کو ہی  آؤٹ پٹ  حاصل  کرنے کے لیے استعمال کیا ہے۔اگرچہ اس نئی ٹیکنالوجی میں نتائج  100 فیصد حقیقی نہیں لگتے لیکن بہت کم ڈیٹا ضروری ہونے کی وجہ سے یہ  کافی دلچسپ ہے۔
اس نئی ٹیکنالوجی سے  ماہرین نے البرٹ آئن سٹائن کے آڈیو کلپ اور اُن کی تصویر کو ملا کر  آئن سٹائن کا ویڈیو لیکچر تیار کر دیا ہے۔اس ٹیکنالوجی سے ایک راہب راسپوتین کی  گانا گاتے  ہوئے  ویڈیو  پورٹریٹ کو  بھی تخلیق کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ  ویڈیو پورٹریٹ حاصل کرنے کے لیے اِن پٹ میں صرف ایک تصویر اور آڈیو فائل دینا پڑتی ہے جبکہ باقی کام الگورتھم خود سنبھال لیتا ہے۔

اگرچہ اس وقت اس ٹیکنالوجی کے نتائج سو فیصد حقیقت پسندانہ نہیں لیکن وقت کے ساتھ ساتھ یہ تیزی سے بہتر ہو رہے ہیں۔ڈیپ فیک تیار کرنے کی  ٹیکنالوجی دن بدن آسان ہوتی جا رہی ہے۔ اگرچہ ماہرین چاہتے ہیں کہ یہ ٹیکنالوجی تجارتی پیمانے پر دستیاب نہ ہو لیکن کچھ عرصے بعد ہی اُن کی ٹیکنالوجی سافٹ وئیر کی صورت میں منظر عام پر آ جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں