341

وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ماتحت یونیورسٹی میں انتظامی بحران شدت اختیار کرگیا

کامسیٹس یونیورسٹی کے ساتوں کیمپسز میں فیکلٹی نے امتحانات کا بائیکاٹ کردیا، فواد چوہدری کا نوٹس

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 جون2019ء) وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ماتحت یونیورسٹی میں انتظامی بحران شدت اختیار کرگیا ،کامسیٹس یونیورسٹی کے ساتوں کیمپسز میں فیکلٹی نے امتحانات کا بائیکاٹ کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں کیمپس کے مرکزی گیٹ کو تالے لگا کر بند کردیا گیا،ساتوں کیمسز میں بائیکاٹ سے 40 ہزار طلبہ کا مستقبل دائوپر لگ گیا بعد ازاں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے نوٹس لیتے ہوئے اکیڈمک سٹاف ایسوسی کے نمائندوں کو بلا لیا۔فیکلٹی نے کہاکہ یونیورسٹی کو قیام سے اب تک ایڈہاک ازم کے تحت چلایا جارہا ہے۔ فیکلٹی کے مطابق ریکٹر، رجسٹرار، ڈین تمام عہدے عارضی تقرریوں سے چلائے جارہے ہیں، انٹرم سیٹ اپ فیکلٹی کو ہراساں کرنے میں مصروف ہے۔فیکلٹی نے کہا کہ فیکلٹی کی ترقیاں گزشتہ دس سال سے رکی ہوئی ہیں۔ اکیڈمک سٹاک نے مطالبہ کیا کہ ہمیں جاب کنفرمیشن لیٹرز دیے جائیں۔ ایسوسی ایشن نے کہاکہ یونیورسٹی کو ایکٹ کے تحت ریگولر سیٹ اپ سے چلایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں