597

وہ وقت جب پاکستانی ہیکر نے بھارت پر ’دھاوا‘ بول دیا، تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا

نئی دہلی(ویب ڈیسک)  پاکستانی ہیکر نے 2015ء سے 2018ء کے دوران بھارتی فوج اور حساس اداروں کے درجنوں کمپیوٹرز ہیک کرلیے تھے،ان صاحب نے فیس بک پر  بھارتی فوجی افسران سے دوستیاں کرنی شروع کردیں اور پھر اپنے فیس بک اکاؤنٹ سے بھارتی افسران کے کمپیوٹرز کا شکار کیا۔

بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا نے سجل کپور کے نام سے پاکستانی ہیکر کے بارے میں رپورٹ شائع کی ہے جس میں دعویٰ کیا  گیا کہ کس طرح ایک پاکستانی ہیکر نے درجنوں بھارتی فوجی افسران کو بے وقوف بنایا۔ اس گمنام پاکستانی ہیکر نے سجل کپور کے نام سے تصاویر اور ویڈیوز بھارتی فوجی افسران کو بھیجیں جن کے ذریعے اس نے ان کے کمپیوٹرز میں وائرس اور مال ویئرز داخل کرکے ان کے سسٹم میں موجود حساس معلومات چرالیں جن میں بھارتی کے اعلیٰ ترین میزائل براہموس کی انتہائی خفیہ معلومات بھی شامل تھیں، جنہیں لیک کرنے کے جرم میں بھارتی فوج نے گزشتہ سال اپنے انجینئر نشانت اگروال کو گرفتار کرلیا تھا۔

ہیکر نے اس کام کے لیے دو سوفٹ ویئرز ’وہسپر‘ اور ‘گریویٹی ریٹ‘ کو استعمال کیا اور پاکستان کی بجائے کسی اور ملک کے سرورز کے ذریعے یہ کام سرانجام دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وہ نامعلوم جاسوس 3 سال تک کامیابی سے جاسوسی کی کارروائیاں کرتا رہا اور اس نے دفاعی افواج اور تنظیموں کے 98 افسران کو نشانہ بنایا جن میں بھارتی فوج، فضائیہ، بحریہ، نیم فوجی فورسز اور پولیس شامل ہے۔انجینئر نشانت اگروال کی گرفتاری کے بعد جب تحقیقات کی گئیں تو سجل کپور کے نام سے کام کرنے والے اس جاسوس کا انکشاف ہوا تاہم وہ ان کی گرفت سے بہت دور کہیں موجود تھا اور بھارتی حکام سوائے سر پیٹنے کے کچھ نہ کرسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں