502

پینگ یانگ میں فوڈ فیسٹول (شمالی) کوریا 2014

کہنے کو تو شمالی کوریا دُنیا سے الگ تھلگ مُلک ہے جہاں لوگوں کی رسائی بہت کم ہے اور بہت کم لوگ اس مُلک کے لوگوں اور یہاں ہونے والے واقعات خاصکر دوسرے مُمالک کے رہاشٗی جو (زیادہ تر سفارت خانےکے لوگ ہوتے ہیں) کے رہن سہن اور مُختلف تقریبات سے آگاہ نہیں ہوتے۔ یہاں موجود باہر کے لوگ زیادہ تر اپنی فیملیز کے ساتھ رہتے ہیں اور ہر وقت کوئ نا کوئ خاص پروگرام ترتیب دیتے ہیں۔

گزشتہ دنوں یہاں ایک فوڈ فیسٹول کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان سمیت سریا، ملا ئشیا، انڈونیشیا، انڈیا، ایران، مصر وغیرہ نے حصہ لیا اور اپنے اپنے مخصوص کھانوں کو پیش کیا۔ پاکستان کی طرف سے جناب حسن حبیب صاحب ، ایمبیسڈر شمالی کوریا اور ان کی بیگم نے تمام پاکستانیوں کے ساتھ ملکر لزیز پاکستانی کھانوں کا نہایت خوبصورت اسٹال لگایا۔ پاکستانی کھانوں میں بریانی، حلیم، مُختلف اقسام کے کباب اور گاجر کا حلوہ شامل تھا۔ مُختلف مُمالک کے لوگوں نے پاکستانی کھانوں کو بہت پسند کیا۔ سریا کے ایمبیسڈر، اُنکی بیگم اور ٹیم نے بھی بہت ہی لزیز کھانوں کا انتظام کیا۔ ملائشیا اور انڈونیشیا کے کھانے بھی نہایت لزیز اور پسندیدہ رہے۔

food-5
food-4
food-1
ffood-2
food-4
ffood-2
previous arrow
next arrow

اس فوڈ فیسٹول کا اہتمام پیانگانگ کے خوبصورت ڈپلومیٹک کلب میں کیا گیا تھا۔ اس فیسٹول میں ویتنام، روس، برازیل، فلسطین، جرمنی، برطانیہ، چین، شمالی کوریا اور دیگر مُمالک کے لوگوں نے شرکت کی اور اس خوبصورت فوڈ فیسٹول کے کھانوں سے لُطف اندوز ہوےٗ۔

اس کسم کی تقریبات سے یہاں کے لوگ ایک دُوسرے سے ملتے ہیں اور تعلوقات استوار کرتے ہیں۔ پاکستان کے سفیر جناب حسن حبیب صاحب اور اُنکی بیگم پاکستانیوں کو دُوسرے مُمالک کے لوگوں سے قریب کرنے میں ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں۔۔۔۔ پاکستان زندہ باد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں