172

ڈھائی سو روپے سے بھی کم کا جمبو جیٹ ’پارٹی جہاز‘ میں تبدیل

مکمل صفائی کے بعد، معروف 747 طیارے کی اکانومی کلاس والی جگہ ختم کر دی گئی تاکہ تقریبات کے لے جگہ بنائی جا سکے۔ اس جگہ اب مخصوص لائٹس لگائی گئی ہیں، جبکہ کچن کو اب ایک بار میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

18 فروری 2015 کی اس تصویر میں برٹش ایئرویز کے 747 طیارے کو لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ  پر لینڈنگ سے قبل دیکھا جا سکتا ہے(اے ایف پی)

برٹش ایئرویز کا ایک پاؤنڈ میں خریدا گیا سابق جمبو جیٹ ’پارٹی طیارے‘ میں تبدیل کر دیا گیا۔

جب برٹش ایئرویز(بی اے) نےبوئنگ 747 کو بیڑے سے ریٹائر کرنے کا فیصلہ کیا تو کوٹسولڈ ایئرپورٹ کی چیف ایگزیکٹو سوزانہ ہاروی نے سال 2020 میں اس کو خرید لیا تھا۔

اس کے بعد، سوزانہ ہاروی اور رضاکاروں کے ایک گروپ نے اس طیارے کو ایک نئی زندگی دی ہے۔ اس طیارے کو ایک بار کے ساتھ مکمل لگژری تقریبات کی جگہ میں تبدیل کر دیا گیا ہے، جسے پارٹیوں اور نجی تقریبات کے لیے کرائے پر لیا جا سکتا ہے۔

ہاروی کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس کے لیے ایک پاؤنڈ ادا کیا اور ہماری ایک خاص ذمہ داری ہے کہ ہم اسے عوامی استعمال کے لیے منظم رکھیں۔

’کمپنی کو تقریبا پانچ لاکھ پاؤنڈ خرچ کرنا پڑا ہے تاکہ اس کو تیار کیا جا سکے، لیکن میں سمجھتی ہوں کہ یہ رقم اچھی جگہ خرچ کی گئی ہے اور یہ اس کو آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ رکھتی ہے۔ ‘

مکمل صفائی کے بعد، معروف 747 طیارے کی اکانومی کلاس والی جگہ ختم کر دی گئی تاکہ تقریبات کے لے جگہ بنائی جا سکے۔ اس جگہ اب مخصوص لائٹس لگائی گئی ہیں، جبکہ کچن کو اب ایک بار میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

اکتوبر 2020 میں طیارہ خریدنے کے بعد ہاروے پرامید تھیں کہ ایسٹر 2021 تک یہ تیار ہو جائے گا لیکن اس کی بحالی میں توقع سے زیادہ وقت لگا۔

سوزانہ ہاروی کا کہنا ہے کہ ’یہ ایک سخت محنت طلب طویل کام رہا اور انہیں سب کی طرف سے زبردست حمایت حاصل تھی۔‘

انہوں نے کہا کہ ’تمام کنٹریکٹرز، اور وہ تمام لوگ جنہوں نے اس پر رضاکارانہ طور پر کام کیا ہے، موجودہ بی اے 747 انجینئرز ہیں۔ جس کے بعد آخر کار ہم یہاں پہنچ سکے ہیں اور وہ چلنے کے لیے تیار ہے۔‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں