218

کورونا وائرس کا پتہ لگانے والا انوکھا فیس ماسک

امریکی سائنس دانوں نے کورونا وائرس کا پتہ لگانے والا انوکھا فیس ماسک بنانے کا دعویٰ کردیا ہے۔

یہ ماسک ہاورڈ یونیورسٹی اور میساچوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے محققین نے تیار کیا ہے، جن کا دعویٰ ہے کہ سانس میں وائرس ہونے کی صورت میں ماسک پر لکھا ہوا آجائے گا اور یہ عمل صرف 90 منٹ کے اندر اندر مکمل ہوگا یعنی ماسک ڈیڑھ گھنٹے میں وائرس کا پتہ لگالے گا۔

سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی لیب کوٹس میں بھی استعمال کی جاسکتی ہے۔

اس سپر ماسک کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں تین پنکھے اور ایسے ڈیجیٹل فلٹرز نصب ہیں جو ہوا کو سانس کے لیے صاف بنانے میں معاونت کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں