241

کیا آپ جانتےہیں کہ دنیا کا سب سے مہنگا اسکول کہاں ہے؟

کبھی آپ نے سوچا کہ دنیا کا مہنگا ترین اسکول کوئی تو ہوگا؟ تو بعض حوالوں کے تحت سوئزرلینڈ میں واقع انسٹی ٹیوٹ لی روزی دنیا کے مہنگے ترین اسکولوں میں سے ایک ہے۔ یہاں ایک بچے کی سالانہ فیس ایک لاکھ تیس ہزار ڈالر یعنی تقریب ڈھائی کروڑ پاکستانی روپے کے بقدر ہے۔

اگرچہ سوئزرلینڈ ویسے ہی دنیا کے مہنگے ترین ممالک میں سے ایک ہے لیکن اس تعلیم گاہ کو “بادشاہوں کا اسکول” بھی کہا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ سوئزرلینڈ سمیت کئی یورپی ممالک میں دس کے قریب ایسے اسکول بھی ہیں جن کی سالانہ فیس کسی بھی طرح 75 ہزار ڈالر سے کم نہیں۔

ان سب کے باوجود اننسٹی ٹیوٹ لی روزی ان میں سب سے مہنگا ہے۔ یہاں سے فارغ التحصیل ہونے والوں میں دنیا کے بڑے اور معروف لوگ بھی شامل ہیں ان میں اسپین کے شاہ جوان کارلوس، مصر کے شاہ فواد دوم ، شاہ ایران، آغا خان، اور برازیل کے بادشاہ بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب یورپ کی انتہائی امیر اور مشہور شخصیات اور خاندانوں کے بچے بھی یہاں پڑھتے ہیں۔

اننسٹی ٹیوٹ لی روزی کی بنیاد 1880 رکھی گئی تھی۔ جینیوا کی خوبصورت جھیل کنارے واقع اس شاندار تعلیم گاہ کے دو کیمپس اور ایک بورڈنگ ہاؤس ہیں۔ یہاں اولمپک سائز سوئمنگ پورل، ٹینس کورٹ ، فائرنگ رینج، اور اسکینگ کی سہولیات بھی موجود ہیں۔

اننسٹی ٹیوٹ لی روزی اسکول میں ہر سال مخصوص بچوں کو داخلہ دیا جاتا ہے اور ایک جماعت میں صرف دس بچے ہی ہوتے ہیں۔ اصول کے تحت ہر ملک سے زیادہ سے زیادہ اتنے طلبا و طالبات کو ہی داخلہ دیا جاتا ہے جو کل بچوں کا دس فیصد بناتے ہوں۔ ہرسال سات سے اٹھارہ سال کے صرف 420 بچوں کو داخلہ ملتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں