بحرین نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگست میں دنیا کا سب سے بڑا زیر آب تھیم پارک کھولیں گے۔خلیج فارس کے ملک بحرین نے اعلان کیا ہے کہ یہ زیرآب پارک ایک لاکھ مربع میٹر کے رقبے پر پھیلا ہوگا۔اس پارک میں ایک متروک بوئنگ 747 بھی ہوگا۔
بحرین کے وزیر برائے صنعت، تجارت اور سیاحت زیاد بن رشید الزیانی نے بتایا کہ یہ ڈبویا جانے والا اب تک کا سب سے بڑا جہاز ہوگا۔
بحرین کی سیاحت اور نمائش کی ایجنسی نے بتایا کہ جہاز کو ڈبونے سے پہلے خصوصی طور پر تیار کیا جائے گا۔ ترجمان نے سی این این کو بتایا کہ ڈبونے سے پہلے جہاز میں سے تیل اور دوسرے مائع جات اکو نکالا جائے گا۔
الزیانی نے کہا کہ وہ مقامی ڈائیونگ کمپنیوں، سپریم کونسل برائے ماحولیات اور نجی شعبے کی شراکت سے شروع کیے جانے والے اس پراجیکٹ پر فخر کرتے ہیں۔
اس زیر آب تھیم پارک میں بوئنگ 747 کو ڈبونے کے علاوہ یہاں بحرین کے موتیوں کے تاجر کا روایتی گھر، مونگے کی چٹانیں اور دوسرے ماحول دوست نمونے ہونگے۔