151

775 کمرے ہیں۔۔ ملکہ کے شاہی محل میں اتنے زیادہ کمرے کیوں ہیں اور ان میں کون سی قیمتی چیزیں موجود ہیں؟

قصے کہانیوں میں تو ہم شاہی محلوں کے بارے میں بہت کچھ پڑھتے ہیں لیکن آج کی دنیا میں بھی ایسے شاہی محل موجود ہیں جو کسی پریوں کے محل سے کم نہیں۔ شاید آپ نے برطانوی ملکہ کا شاندار محل بکھنگم پیلس ٹی وی یا سوشل میڈیا پر دیکھا ہو۔ آج ہم آپ کو اس کے اندر کی سیر کرائیں گے اور بتائیں گے کہ دنیا کے رئیس ترین خاندان کا یہ محل کن آرائشی چیزوں سے سجا ہوا ہے۔

ملکہ کا گھر دنیا کے مہنگے ترین گھروں میں سے ایک ہے جس میں 775 کمرے ہیں جن میں 52 سونے کے کمرے، 92 دفاتر 78 غسل خانے اور نوکروں کے کمروں کے علاوہ مہمان خانے، تھیٹر رومز، وسیع و عریض سوئمنگ پول، ڈاکٹر کا کمرہ اور پوسٹ آفس بھی شامل ہے۔

یہ محل 17 ویں صدی میں بنایا گیا اور اس کی تزئین و آرائش ملکہ نے اپنے دور میں دوبارہ کراوئی ہے۔ محل کی بناوٹ پرانے طرز پر لیکن آرائش میں جدید انداز کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے۔

محل میں سرخ اور سنہرے رنگ کا استعمال زیادہ کیا گیا ہے لیکن ہر کمرے کا انٹیرئیر دوسرے کمرے سے الگ ہے۔ قیمتی اور بڑے جھاڑ فانوس کے علاوہ 3 ہزار پینٹنگز موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں