319

جہاز میں تمباکو نوشی منع ہے تو ایش ٹرے کیوں رکھی ہوتی ہے؟

ایک وقت تھا جب سگریٹ نوشی پر  عوامی مقامات جیسے پارکوں اور ریسٹورنٹس  میں تو پابندی تھی لیکن جہازوں میں لوگ سگریٹ نوشی کر سکتے تھے۔آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ امریکا میں سال 2000 تک جہازوں میں سگریٹ نوشی پر مکمل پابندی نہیں تھی۔آج بھی جہازوں کے واش روم کےاندر ایش ٹرے  موجود ہوتی ہے۔

جہازوں میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے باوجود ایش ٹرے ہونے کی وجہ یہ ہے کہ یہ قانونی طور پر لازم ہے۔یعنی قانونی طور پر ائیرلائن کو اپنے جہازوں میں ایش ٹرے رکھنا لازمی ہے۔

کوڈ آف فیڈرل ریگورلیشن  کے ٹائٹل 14، چیپٹر 1، سب چیپٹر سی، پارٹ 25، سب پارٹ ڈی ، سیکشن 25.853، پیراگراف جی کے مطابق جہازوں میں  واش روم   میں ایش ٹرے ہونا ضروری ہے۔اگر یہ ایش ٹرے خراب ہو جائے تو ائیر لائن کے لیے اسے 72 گھنٹوں میں مرمت کرانا ضروری ہے۔
جہازوں میں سگریٹ نوشی پر پابندی کے باوجود لوگ اب بھی باز نہیں آتے اور جہاز میں سگریٹ سلگانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایسے  لوگوں کو جرمانہ کیا جاتا ہے اورگرفتاربھی کر لیا جاتا ہے۔
سی این این کے مطابق ایش ٹرے اس لیے بھی ضروری ہیں کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والےسگریٹ کو باحفاظت ٹھکانے لگا سکیں اور ردی کی ٹوکری میں نہ پھینکیں ، جس سے آگ لگ سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں