299

لاک ڈاؤن میں راشن لینے گیا بیٹا واپسی پر دلہن لے آیا

لاک ڈاؤن میں راشن لینے گیا بیٹا واپسی پر دلہن لے آیا لیکن اصل کہانی کیا نکلی؟ جان کر آپ کی بھی حیرت کی انتہاء نہ رہے گی۔

اترپردیش(ویب ڈیسک)عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر جاری بھارت میں لاک ڈاؤن کے دوران ماں کی جانب سے باہر سے سودا سلف منگوانے پر بیٹا دلہن گھر لے آیا۔
بھارتی ویب سائیٹ ’این ڈی ٹی وی‘ کے حوالے سے روزنامہ جنگ نے لکھا کہ بھاتی ریاست اترپردیش کے 26 سالہ گڈو کو ماں نے گھر سے باہر سودا سلف لانے کے لیے بھیجا تھا، بیٹا واپسی پر گھر کا سامان لانے کے بجائے دلہن لے آیا ۔غازی آباد کی مقامی پولیس کے مطابق ایک ماں کی جانب سے شکایت موصول ہوئی تھی، گڈوکی ماں نے پولیس اسٹیشن آ کر بیان دیا تھا کہ ’میں نے اپنے بیٹے کو لاک ڈاؤن کے دوران گھر کا سودا سلف لانے کے لیے باہر بھیجا تھا، بیٹا واپسی پر سامان کے بجائے اپنے ساتھ اپنی بیوی لے آیا ہے، میں اپنے بیٹے کی اس خفیہ شادی کو کسی حال میں قبول نہیں کروں گی ۔‘

پولیس کے مطابق 26 سالہ گڈو کا پولیس کے دیئے گئے بیان میں کہنا ہے کہ دو ماہ قبل اس نے ماں سے چھپ کر شادی کی تھی، ماں قبول نہیں کرے گی اس لیے شادی کے فوراً بعد اپنی دلہن کو گھر نہیں لایا تھا۔گڈو کا کہنا ہے کہ میری بیوی شادی کے بعد دہلی میں ایک کرائے کے گھر میں رہ رہی تھی، لاک ڈاؤن کے دوران کچھ مشکلات پیش آنے پر وہ گھر چھوڑنا پڑا تھا۔

26 سالہ گڈو نے پولیس کو مزید بتایا کہ شادی کے وقت گواہ کی عدم موجودگی کے سبب انہیں شادی کا سرٹیفکیٹ نہیں مل سکا تھا، سوچا تھا کہ لاک ڈاؤن ختم ہوتے ہی شادی کا سرٹیفکیٹ ملنے پر دلہن کو گھر لے آؤں گا مگر تا حال سرٹیفکیٹ نہیں مل سکا ہے۔دوسری جانب غازی آباد پولیس کی جانب سے گڈو اور اس کی دلہن کو ماں کے ساتھ ان کے گھر رہنے کا کہا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں