اسلام آباد(روبینہ یاس آن لائن) وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی کا اجلاس لمبی تقاریر نہ کرنے سے مشروط کر دیا۔
ذرائع کے مطابق حزب اختلاف اجلاس میں تقاریر کے دوران الزام تراشی کرے گی تو ماحول خراب ہو گا جبکہ لمبی تقاریر نہ کرنے پر پارلیمانی کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں بحث ہونے کا امکان ہے۔
گزشتہ روز کمیٹی کے اجلاس میں مشیر پارلیمانی امور نے لمبی تقاریر نہ کرنے کی بات کی تھی اور حکومت قومی اسمبلی میں موجودہ صورتحال میں قانون سازی کرنے کی خواہاں ہے۔ذرائع کے مطابق پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے بدھ کو دوبارہ ہونے کا امکان ہے۔