لاہور(ویب ڈیسک) سعودی عرب اور دبئی سے آنیوالی تین پروازوں میں کورونا وائرس کے 105 کیسز سامنے آگئے۔
ایکسپریس کے مطابق سعودی عرب سے ایک جب کہ متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی سے دو پروازیں لاہور پہنچی تھیں جن کے مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔سی ای او میو ہسپتال ڈاکٹر اسد اسلم کے مطابق سعودی عرب سے آنے والی پرواز میں 35 کرونا کیسز نکلے، سعودی پرواز میں آنے والے 16 مرد مریضوں کو ایکسپو سینٹر منتقل کردیاگیاجب کہ 19 خواتین اور بچوں کو میو ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر اسد اسلم نے بتایا کہ دبئی سے آنے والی پرواز میں 70 کرونا وائرس کے کیسز مثبت نکلے۔ کرونا وائرس کے کیسز مثبت آنے پر مسافروں کو ایکسپو سینٹر منتقل کردیاگیا ہے۔
ادھر پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 343 ہو گئی، جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 15 ہزار 759 تک پہنچ گئی۔ دنیا بھر میں 32 لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد متاثرہوئے ہیں، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 874 کیسز اور 19 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔پنجاب میں کورونا کے اب تک سب سے زیادہ 6 ہزار 61 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سندھ 5 ہزار695، خیبرپختونخوا 2313، بلوچستان 978، اسلام آباد 313، آزاد کشمیر 66 اورگلگت بلتستان میں 333 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔پاکستان میں اب تک کورونا وائرس کے 4 ہزار 52 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔
خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سےسب سے زیادہ 122 اموات ہوئی ہیں۔ سندھ میں 100، پنجاب میں 103، بلوچستان 14، اسلام آباد 04 اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 3 افراد جاں بحق ہوئے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران ملک بھر میں 8 ہزار 249 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ کل 1 لاکھ 74 ہزار 160 ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں۔ادھرعالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 28 ہزار دو سو سے بڑھ گئی جبکہ 32 لاکھ 20ہزار 338 افراد متاثر ہو گئے ہیں۔دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد میں سے 10 لاکھ تین سو سے زائد افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔
امریکہ میں کورنا وائرس سے مزید 1,374 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد امریکہ میں اموات کی تعداد 61 ہزار 600 سے تجاوز کر گئی ہے۔امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 10 لاکھ 64 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 47 ہزار 4 سو سے زائد ہوگئی۔برطانیہ میں کورونا سے مزید 4419 افراد کی موت کے بعد اب تک مرنے والوں کی تعداد 26 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 65 ہزار سے زائد ہے۔سپین میں بھی گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 453 افراد کی اموات کے بعد اب تک ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 24 ہزار275 ہوگئی اور متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 36 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔
اٹلی میں کورونا وائرس نے مزید 323 افراد کی جان لے لی جہاں اب تک ہونے والی اموات 27 ہزار 682 ہو گئیں۔ اٹلی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 3 ہزار سے زائد ہے۔فرانس میں بھی کورونا نے مزید 427 افراد کی جان لے لی۔ فرانس میں مرنے والوں کی تعداد 24 ہزار 87 ہو گئی اور متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 66 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
جرمنی میں بھی کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 6 ہزار 400 سے بڑھ گئی ہے جب کہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 66 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ترکی میں بھی کورونا کے وار جاری ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 92 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ایران میں کورونا سے اب تک 93 ہزار657 افراد متاثر ہوئے اور ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار 950 سے بڑھ گئی ہے۔