129

تاریخی تصاویر کے فوٹوگرافر آف دی ایئر ایوارڈ میں شامل تصاویر

اس تاریخی تصویری مقابلے کے لیے تصاویر بھیجنے والوں کے کام کو ان کی اور تخلیقی مہارت، تصویری جزیات اور تکنیکی مہارت کے ساتھ ساتھ ان تصاویر کے پس منظر میں کہانی اور اس کے تاریخی اثرات پر پرکھا گیا ہے
تاریخی انگلینڈ کی تصاویر کی کیٹیگری میں فوٹوگرافر سیم بائنڈنگ کی برسٹل کے مشہور کلفٹن سسپنشن پل کی طلوع آفتاب کے وقت ہلکی دھند میں کھینچی گئی تصویر نے انعام حاصل کیا
دی ویئر ہسٹری ہیپنڈ یعنی تاریخ کہا رونما ہوئی کی کیٹیگری میں این میکلم کی سنہ 1960 میں دریائے سیورن میں حادثاتی طور پر ٹکرانے والے دو بحری جہازوں ویسٹ ڈیل ایچ اور آرکنڈیل ایچ کے ملبے کی ڈرون کیمرے کی مدد سے اتاری گئی فوٹو کو انعام دیا گیا
فوٹوگرافی جو بورزسونی کی انگلینڈ کے تاریخی ہیرفورڈ کیتھیڈرل کے اندر سے کھینچی گئی تصویر۔ انگلینڈ کا یہ تاریخی گرجا گھر آٹھویں صدی سے بھی قدیم ہے
انگلینڈ کے علاقے لیک ڈسٹرکٹ میں سنکنکرک کے مقام پر غروب آفتاب کا دلکش منظر۔ یہ تصویر فوٹوگرافر میتھو ٹرنر نے کھینچی ہے
ترکی کے کوہ نمروت پر قدیم سلطنت کومیگین کے باقیات کا منظر۔ اس قدیم سلطنت کی تصویر ترک فوٹوگرافر محمت معصوم سیور نے بھیجی تھی
سنہ 1973 میں آئس لینڈ کے جنوبی ساحل کے قریب گر کر تباہ ہونے والے امریکی جنگی طیارے سی ون ون سیون ڈی کے تباہ حال ڈھانچے کی تصویر جسے فوٹوگرافر یوہن ساموچنکو نے تاروں سے بھری ایک رات میں کھینچی ہیں۔ یہ تصویر دیکھنے والوں کو ایک رومانوی دنیا میں لے جاتی ہے
انگلینڈ کی قدیم دیوار ہیڈرین کا ایک خوبصورت منظر۔ دیوار ہیڈرین کو ’رومن وال‘ بھی کہا جاتا ہے۔ یہ قدیم رومن صوبے برٹانیہ کا ایک سابقہ دفاعی دیوار ہے جو شہنشاہ ہیڈرین کے دور میں 122 عیسوی میں تعمیر کی گئی تھی۔ اس تصویر کو فوٹوگرافرکیلیغ بلیئر نے کھینچا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں