124

سب سے بدترین شخص کون ہے

حضرت موسیؑ نے ایک مرتبہ اللہ تعالیٰ سے پوچھایااللہ میری امت کاسب سے بدترین شخص کون ساہے؟اللہ تعالیٰ نے فرمایاکل صبح جوشخص تمہیں سب سے پہلے نظرآئے وہ آپ کی امت کابدترین انسان ہے۔حضرت موسیٰ ؑصبح جیسے ہی گھرسے باہرتشریف لائے ایک شخص اپنے بیٹے کوکندھے پربٹھائے ہوئے گزرا۔حضرت موسیٰ  نے دل میں سوچا اچھا تویہ ہے میری امت کاسب سے براانسان پھرآپ اللہ تعالیٰ سے مخاطب ہوئے اورکہایااللہ میری امت کاسب سے اچھاانسان کون ساہے اسے دکھائیں اللہ تعالیٰ نے فرمایاشام کوجوشخصسب سےپہلے آپ سے ملے وہ آپ کی امت کاسب سے بہترین انسان ہے۔حضرت موسیٰ شام کوانتظارکرنےلگے کہ اچانک ان کی نظرصبح والے بدترین انسان پرپڑی یہ وہی شخص جوصبح ملاتھاحضرت موسیٰ نے اللہ تعالیٰ سے کلام کیا،یااللہ یارب کریم ،یہ ماجرہ کیاہے جوشخص بدترین تھاوہی سب سے بہترین کیسےہوسکتاہے ؟اللہ تعالیٰ نے فرمایاصبح جب یہ شخص اپنے بیٹےکوکندھے پربٹھائے جنگل کی طرف نکلا تواس کے بیٹے نے اس سے پوچھااباکیااس جنگل سے بڑی کوئی چیزہے اس نے کہاہاں بیٹایہ پہاڑ اس جنگل سے بھی بڑے ہیں بیٹابولاابا۔۔۔ان پہاڑوں سے بھی بڑی کوئی چیزہے ؟ وہ بولاہاں بیٹایہ آسمان پہاڑوں سے بھی بڑااوروسیع وعریض ہے بیٹے نے کہاابا!اس آسمان سے بڑی بھی کوئی چیزہے ؟باپ نے ایک سردآہ بھری اوردکھ بھری آواز میں بولاہاں بیٹاآسمان سے بھی بڑے تیرے باپ کے گناہ ہیں ؟بیٹے نے کہااباتیرے گناہوں سے بڑی بھی کوئی چیزہے؟باپ کے چہرے پرچمک سی آگئی اوربولاہاں بیٹاتیر ے باپ کے گناہوں سے بہت بہت بڑی میرے رب کی رحمت اوراسکی مغفرت ہے ،اللہ رب العزت نے فرمایا اے موسیٰ! مجھے اس شخص کااعتراف گناہ اورندامت اس قدر پسندآیاکہ میں نے اس بدترین شخص کوتیری امت کابہترین انسان بنادیا۔میں نے اس کے تمام گناہ نہ صر ف معاف کردئیے بلکہ گناہوں کونیکیوں سے بدل دیا،سبق:اپنے رب کے سامنے رونا۔اعتراف گناہ کرنا،عاجزی سے اس کے سامنے خود کوجھکادینابہت بڑاعمل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں