145

دلچسپ حقائق

چوئنگ گم سے ہر گھنٹے تقریباً11 کیلریز جلتی ہیں۔

اگر آپ چھینک کو روکتے ہیں تو آپ کی دماغ یا گردن کی نس پھٹسکتی ہے اور آپ مرسکتے ہیں۔

کیڑے درد محسوس نہیں کرسکتے

انسان کی ران کی ہڈی کنکریٹ سے زیادہ مضبوط ہوتی ہے۔

لال بیگ کئی ہفتوں تک زندہ رہ سکتے ہیں،کیونکہ ان کادماغ سر کی بجائے جسم میں ہوتا ہے۔ان کی موت خوراک کی کمی کی وجہ سے ہوتی ہے۔

ایک پاؤنڈ شہد کیلئے شہد کی مکھی کو20 لاکھ پھولوں کا دورہ کرنا پڑتا ہے۔

ہماری آنکھیں پیدائش سے لے کرمرنے تک ایک جتنی ہی رہتی ہیں جبکہ ہمارے کان اورناک زندگی بھر بڑھتے ہیں۔

اپنی پوری زندگی میں آپ اتنی لعاب پیدا کرتے ہیں،جس سے 2 سوئمنگ پول بھر سکتے ہیں۔

آپ صبح کے مقابلے میں شام کو 1 فیصد چھوٹے دکھائی دیتے ہیں۔

دودھ پلانے والے جانوروں میں صرف ہاتھی ہی ہیں جوکہ چھلانگ نہیں لگاسکتے۔

گھر میں موجود زیادہ ترگرد کے ذرات مردہ جلد سے بنتے ہیں۔

ہم 300 ہڈیوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں،لیکن بڑے ہونے کے ساتھ ساتھ یہ ہڈیاں آپس میں جڑجاتی ہیں اور آخر میں صرف 206 ہڈیاں ہی رہ جاتی ہیں۔

انگلیوں کے نشانوں کی طرح زبان کے نشانات بھی ہرایک انسان کے مختلف ہوتے ہیں۔

زبان ہمارے جسم کا سب سے مضبوط پٹھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں