212

چنے کھانے کے حیرت انگیز طبی فوائد

نیویارک : (ویب ڈیسک ) اگر آپ چنے کھانے کے شوقین ہیں تو آپ کیلئے اچھی خبر ہے کیونکہ یہ چھوٹی سی پھلیاں صحت کیلئے انتہائی مفید ثابت ہوتی ہیں ۔

چنوں میں بہت سارے غذائی اجزاء ہوتے ہیں جو آپ کے تمام کھانوں میں شامل ہوکر انہیں لذیذاور فائدہ مند بناتے ہیں ، اس حوالے سے Nomadista Nutrition کی مالکمسچا ڈیوس کا کہنا ہے کہ چنے حیرت انگیز ہیں وہ فائبر، مختلف وٹامنز اور معدنیات کا واقعی ایک اچھا ذریعہ ہیں۔

چنے ایک ایسی غذا ہے جس کو آپ بہت سہولت سے کھاسکتے ہیں ، آپ انہیں بھون سکتے ہیں اور انہیں ناشتے کے طور پر یا اپنے سلاد میں استعمال کر سکتے ہیں، آپ انہیں پاستا یا سوپ میں شامل کر سکتے ہیں اور آپ انہیں مزیدار ہمس سنیک میں بھی تبدیل کر سکتے ہیں۔

چنے صحت کیلئے کیسے مفید ہوتے ہیں ، ریئل سمپل کے مطابق ان میں پروٹین کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے، اگر آپ ایک اونس چنے کھاتے ہیں، تو آپ کی پروٹین کی مقدار تین گرام کے ساتھ بڑھ جائے گی۔

اس کے علاوہ چنے میں فائبر ، آئرن اور وٹامن سی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جس کا مطلب ہے کہ چنے نہ صرف آپ کے آئرن کی مقدار میں مدد کر سکتے ہیں بلکہ یہ آئرن کو جذب کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔

ان پھلیوں کے دیگر فوائد یہ ہیں کہ ان میں ضروری وٹامنز اور غذائی اجزاء جیسے میگنیشیم، پوٹاشیم اور سیلینیم ہوتے ہیں جو کہ آپ کے بلڈ شوگر کو اتنا نہیں بڑھاتے ہیں جتنا کہ دوسری غذائیں بڑھاتی ہیں ، یہ آپ کے بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک اچھا ناشتہ ہے ۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں