290

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنے اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ؟ پاکستانیوں کیلئے ایک اور پریشان کن خبر

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن )پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں پانچ سے 7 روپے اضافہ ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیاہے کیونکہ ڈالر اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیاہے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق جون میں روپے کے مقابلے میں ڈالر چھ فیصد مہنگا ہواہے تاہم امریکی خام تیل کی قیمت میں دو ڈالر فی بیرل اضافہ ہواہے جس کے بعد قیمت 56 اور 65 سینٹ فی بیرل پر پہنچ گئی ہے ۔اس کے علاوہ برطانوی خام تیل کی قیمت میں بھی دو ڈالر اضافہ ہو گیاہے جس کے باعث قیمت 64 ڈالر 52 سینٹ فی بیرل ہو گئی ہے ۔

یاد رہے کہ گزشتہ د و ماہ مسلسل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہواہے جس کے بعد پٹرول کی فی لیٹر قیمت 112 روپے تک پہنچ گئی ہے جس کے باعث عوام کو شدید پریشانیوں کا سامنا ہے جبکہ اپوزیشن کی جانب سے بڑھتی ہوئی مہنگائی پر حکومت کو بھی مسلسل تنقیدکا سامنا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں